اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے سیکورٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ عراقی سیکورٹی اہلکار، داعش دہشتگردوں اور فوج کے درمیان جاری فائرنگ میں پھنسی ہوئی تین سو ساٹھ طالبات کو بحفاظت باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئے ہیں-
صوبہ الانبار میں فوجی ساز و سامان پہنچتے ہی عراقی فوج نے اس علاقے سے داعش کو باہر نکالنے کی کاروائیاں شروع کردی ہیں اور اس دوران" البو فراج" کے علاقے میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری بھی تیز کر دی ہے -
عراقی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ فوج نے بیجی آئیل ریفائنری کے اطراف میں داعش کے تازہ حملوں کو بھی پسپا کردیا ہے- اس کاروائی میں فوج اور دہشتگردوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں آٹھ غیر ملکیوں سمیت داعش کے تیس دہشتگرد ہلاک ہوگئے-
ادھر ایک تازہ اطلاع کے مطابق موصل سٹی میں داعش گروہ کے ایک اڈے میں ہونے والے ایک بم دھماکے میں داعش کے کم از کم چار انتہائی سفاک سرکردہ کمانڈر مارے گئے ہیں-
.......
/169